بیدر۔4؍اگست۔(اعتمادنیوز)۔
شاہین ادارہ جات بیدر کے زیراہتمام ملکی سطح پر شروع ہونے والی’’حفظ القرآن پلس‘‘ اسکیم اوراس اسکیم کے تحت تقریبا10ریاستوں کے عصری تعلیم حاصل کرنے والے حفاظ طلباسے ان کی عصری تعلیم صاحب استعداد لوگ اپنے حفاظ بچوں کی عصری تعلیم کا جس طرح اہتمام کررہے ہیں وہ کافی متاثر کن ہے۔ حافظ طلباء کا آئی کیو حفظ کرنے کے بعد بڑھ جاتاہے جس کی بدولت وہ عصری تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ رجحان امت میں تبدیلی کا مظہرہے۔ جس کے لئے عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ حفاظ کرام جو محدود زندگی گزار رہے تھے ’’حفظ القرآن پلس‘‘ اسکیم کے تصور کی بدولت ان کی زندگی میں وسعت پیدا ہوئی ہے‘ جبکہ ان حفاظ کی ذہنی استعداد اس سے کئی گنا زیادہ تربیت اور تعلیم کی ہواکرتی ہے۔ تقریباً طلباء نے دس یا بیس دن میں ریاستی زبان کنڑا سیکھ لیتے ہیں۔ قرآن کی تعلیم جس شخص کو مل جاتی ہے یا جس کے سینے میں قرآن موجود ہوتاہے وہ دنیا کی ہرزبان باآسانی سیکھ سکتاہے‘شرط یہ ہے کہ اس کی طرف توجہ دی جائے ، حفاظ سے محنت کرائی جائے۔ عبدالقدیر کی ہی محنت و مشقت ہے کہ حفاظ طلباء سے متعلق اس کورس کے ذریعہ عبدالقدیر ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر ملت کوفائز کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ‘ حفاظ کی ترقی کی بدولت اسلام کا صحیح امیج باشندگان ملک کے
سامنے آ ئے گا۔ بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کو اس سے بڑھاوا ملے گا۔ اس کے علاوہ عربی مدارس کے فارغ طلباء کے بارے میں ملکی سطح پر جو منفی خیالات ہیں ان خیالات میں بھی تبدیلی آئے گی ۔ جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایاکہ ’’حفظ القرآن پلس ‘‘ اسکیم ملک کے طول وعرض میں اردو اخبارات کی بدولت پھیل چکی ہے ۔ میں ملک بھر کی اردو صحافت کا شکریہ اداکرتاہوں کہ انھوں نے ادارہ شاہین کی مدد نہیں کی ہے بلکہ اس نظریہ کو پروان چڑھانے میں مدد کی ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم حاصل کرکے ہی ملت اپنی دنیا اور آخرت سنوا رسکتی ہے۔ یہ تحریک اگر ملکی سطح پر کامیاب ہوگی تو اس سے ملت سرخرو ہوگی ۔ اور ملت کی سرخروئی ہی ہمارا مقصد ہے۔ انھوں نے حکومت کے عمل دخل سے صریحاً انکار کرتے ہوئے کہاکہ ’’حفظ القرآن پلس‘‘ اسکیم میں حکومت کا کوئی عمل دخل یا اس کا مالی تعاون شامل نہیں ہے۔ انھوں نے بتایاکہ عصری تعلیم کے علاوہ حفاظ طلباکی حفظ کی تعلیم کی حفاظت اس طرح کی جاتی ہے کہ انہیں روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ اپنے حفظ کئے ہوئے قرآنی نصاب پر ہردن توجہ دینا ہوتاہے۔ ایسے حفاظ جو قُرآن مجید حفظ کئے ہیں اور عصر تعلیم سے نابلد ہیں جن کی عمر12تا16سال ہو کیلئے داخلہ جاری ہیں۔مزید تفصیلات www.shaheengroup.orgپر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ***
نمائندہ اعتمادبیدرمحمدامین نواز‘
Cell No:9731839583